لاہوری کھوتا

لاہوری کھوتا

  

ایک چرواہا اپنا ریوڑ لے کر جا رہا تھا کہ ایک لاہوری کا ادھر سے گذر ہْوا۔

کہنے لگا اگر میں بتادوں یہ کتنی بھیڑیں ہیں تو کیا میں ایک بھیڑ لے سکتا ہوں؟چرواہا بولا چلو تمہاری بات مان لیتا ہوں!

بولا یہ 381 بھیڑیں ہیں اور جلدی سے ایک بھیڑ اْٹھا کر گردن پر رکھ لی۔

چرواہا بولا اگر میں بتا دوں کہ تم کون ہو تو یہ واپس کر دوگے؟

لاہوری بولا ہاں کر دوں گا!

چرواہا کہنے لگا تم ”لاہوری“ ہو!

لاھوری نہائت حیرانی سے بولے تمہیں کیسے پتہ چلا؟

چرواہا بولا:

پہلے یہ کھوتی کا بچہ نیچے رکھو پھر بتاتا ہوں..!!

مزید :

ایڈیشن 1 -