فیسکو، عید تعطیلات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل

فیسکو، عید تعطیلات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل

  

فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریجن میں چاند رات اور عید الفطر کے تینوں روز اور عید کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئر شفیق الحسن کی سربراہی میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور فیسکو ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن خود کریں گے نیز آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کی ہنگامی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، علاوہ ازیں عیدالفطر کی چھٹیوں میں بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے فیسکو ریجن کے پانچوں آپریشن سرکلز میں فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ عید کی تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سٹاف کو ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور اضافی آلات و سامان مہیا کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خراب ٹرانسفارمر یا کسی قسم کی شکایات سنے گا۔

جبکہ شکایت کا بروقت ازالہ نہ ہونے کی صورت میں صارفین اپنی شکایات سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن فرسٹ سرکل 041-9200641موبائل نمبر0345-1502001، سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن سیکنڈ سرکل041-9330060 موبائل نمبر0345-1501510، سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن سرگودھا سرکل 048-9232393 موبائل نمبر0345-1501909، سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن جھنگ سرکل047-9200220موبائل نمبر0345-1500352اورسپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن میانوالی سرکل0459-920031موبائل نمبر0345-1501542 پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو فیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلی انتظامی افسران سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی سب ڈویژن کا نام اور شکایات کا رجسٹریشن نمبر ضروربتائیں تاکہ فوری طور پر شکایت کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ فیسکو کا عزم ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر شہری علاقوں کے علاوہ دوردراز کے دیہاتی علاقوں میں بھی بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

مزید :

علاقائی -