تھانہ سرائے مغل میں 5 ایس ایچ اوز سمیت50 ملازمین پر مقدمہ درج

تھانہ سرائے مغل میں 5 ایس ایچ اوز سمیت50 ملازمین پر مقدمہ درج

  

قصور(بیورورپورٹ) تھانہ سرائے مغل میں پولیس افسران و ماتحت اہلکاروں سمیت پنجاب پولیس کے 50 ملازمین کیخلاف چادر اور چاردیواری قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیاگیا،مقدمہ مقامی عدالت کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابققا نو ن دا ن مختیا ر احمد ایڈ ووکیٹ کے گھر میں گزشتہ ماہ 15 اپریل کی شب پولیس نے ریڈکی تھی اور درخواست گزار کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بغیر وارنٹ حاصل کئے قا نو ن دا ن مختیا ر احمد ایڈ ووکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور موقف اختیار کیا کہ وہ ملزم قیاض کو تلاش کر رہے ہیں جو کہ قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر چکا تھا،اس کے باوجود پولیس نے قا نو ن دا ن مختیا ر احمد ایڈ ووکیٹ کے گھر میں آئے مہمان اسحاق کو حراست میں لے لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔چھاپہ مارنے والوں میں ایس ایچ او صد ر پھو لنگر عبد الطیف گجر، سرا ئے مغل ملک عبد الجبا ر، سٹی پھو لنگر نصر اللہ بھٹی، سٹی پتو کی ملک طا ر ق محمو د، پتو کی صد ر زبیر شا ہ اور 45-40کے قر یب سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کا نسٹیبل شامل تھے۔اتنی زیادہ نفری کے ساتھ ایک گھر میں چھاپہ مارنا اور اہل خانہ کیساتھ بدتمیزی کرنا،انہیں زدوکوب کرنا پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کیلئے انتہائی توجہ طلب ہے۔

پولیس،مقدمہ

مزید :

علاقائی -