ماڈل ٹاؤن، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی

ماڈل ٹاؤن، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔بتایاگیا ہے کہ کیو بلاک گھر میں پڑا سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے گھر میں موجود چار افراد بری طر ح زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکہ سے اردگر د کے رہائشیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

مزید :

علاقائی -