بادامی باغ پولیس کا کریک ڈاؤن، مختلف جرائم میں ملوث 10ملزم گرفتار

بادامی باغ پولیس کا کریک ڈاؤن، مختلف جرائم میں ملوث 10ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے قمار بازوں،پتنگ بازوں،ڈاکوؤں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داو پر لگی ہوئی رقم،پتنگیں،مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے،تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف کرنے پر ملزم عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا، بادامی باغ پولیس قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان شہزاد،محمد الیاس،محمد نواز،محمد عارف کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہوئی رقم، موبائل فون قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ قمار باز یونس عرف جونا پٹھان، نواز عرف ڈیلو اور خالد موقع سے فرار ہوگئے، بادامی باغ پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -