شہدائے پولیس کی فیملی میں عید گفٹ تقسیم

شہدائے پولیس کی فیملی میں عید گفٹ تقسیم

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) پولیس افسران کا اظہارِ یکجہتی کیلئے شہداء کے گھروں آمد کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے شہید سید احمد مبین کے بچوں سے ملاقات کی گلدستے اور عیدی گفٹس بھی دیے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے اے ایس آئی اکرم اور کانسٹیبل محمد یوسف کے گھر آمد ان کی فیملیز سے ملاقات کی اور عیدی گفٹس بھی دیے۔

تمام ڈویڑنز اور سرکل لیول پر افسران نے شہداء پولیس کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہید کے گھر خوشی کے موقعہ پر آنے کا مقصد انہیں احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ لاہور میں مقیم 145 شہداء جبکہ مجموعی طور پر 315 شہداء فیملیز کو عیدی بجھوائی گئی ہے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ سلام شہدائپولیس کو جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے۔ شہداء پولیس ملکی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔ شہدا کی فیملیز کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ شہید ہونیوالے افسران و جوان کی محکمہ پولیس اور معاشرے کیلئے خدمات گراں قدر ہیں۔لاہور پولیس لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

علاقائی -