چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور گاڑیوں سے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہریار کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4 لاکھ15کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شمالی چھاونیمیں مسلح ڈاکو ذوالقرنین کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کر لئے گئے۔گجر پورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو حماد اور فیملی سے3لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیورات۔ سمن آباد سے عثمان اور فیملی سے 1لاکھ 35ہزار نقدی و زیورات۔شادباغ میں منصور سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 45ہزار۔گارڈن ٹاون میں عدیل سے گن پوائنٹ پر60ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر زبیر سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا، مانگا منڈی سے گاڑیاں، لاری اڈہ،لیاقت آباد اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں

مزید :

علاقائی -