فلسطین کا متحدہ عرب امارات سے کورونا امداد قبول کرنے سے انکار

فلسطین کا متحدہ عرب امارات سے کورونا امداد قبول کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کیلئے متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کیمطابق فلسطینی اتھارٹی نے بذریعہ اسرائیلی ائیرپورٹ امداد بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی امداد کو مسترد کردیا اور اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔فلسطینی وزیر صحت نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اماراتی حکام نے امداد کیلئے ہم سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا جب کہ تل ابیب ائیرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظر انداز کیا لہٰذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور اسے قبول نہیں کریں گے۔فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اس لیے اماراتی حکام کو سب سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔
امداد سے انکار

مزید :

علاقائی -