چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر متعارف

چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر متعارف

  

بیجنگ(این این آئی)چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر کو متعارف کروادیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پہلی تھری ڈی اے سے چلنے والی نیوز اینکر متعارف کروادی۔یہ تھری ڈی اینکر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جو آسانی سے گھوم سکتی ہے اور چہرے کے پیچیدہ تاثرات بھی ڈسپلے کرسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وہ مختلف منظر ناموں کے مطابق اپنے لباس اور بالوں کی طرز میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مزید خبروں کے منظر ناموں کو پیش کیا جائے گا، ورچوئل ویمن رپورٹر نے کہا کہ میرے تاثرات اور نقل و حرکت کو بہتر اور اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

تھری ڈی اینکر

مزید :

علاقائی -