ائیر بس کمپنی کا پی آئی اے طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس

ائیر بس کمپنی کا پی آئی اے طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کثیر القومی کمپنی ائیربس نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے زیر استعمال اپنے اے 320 طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے۔پی آئی اے کے زیر استعمال یہ ائیربس اے 320 طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کمپنی کا کہنا ہیکہ ان کی ہمدردیاں حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ائیربس حادثے کی تحقیقات کے لیے معاونت فراہم کررہی ہے۔

ائیر بس

مزید :

علاقائی -