صوبوں کوطبی سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل جاری، این ڈی ایم اے

صوبوں کوطبی سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل جاری، این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو سامان ارسا ل کر دیا گیا ہے،دیگر صوبوں کوسامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل کی جارہی ہے۔این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کے پی کو15ہزار750 او ر بلوچستان کو 7 ہزار 350 این95 ماسک ارسال کیے ہیں،اس کے علاوہ کے پی کوایک لاکھ 5 ہزار833 اور بلوچستان کو49 ہزار فیس ماسک ارسال کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کے پی کو31500،بلوچستان کو 7300 حفاظتی سوٹ بھیجے گئے سامان میں شامل ہیں۔ جبکہ کے پی کو 5525، بلوچستان کو 2450 جوڑی سرجیکل دستانے بھی دیئے گئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ سامان میں فیس شیلڈ، شوزکور، حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں اور عید سے پہلے تمام صوبوں کوسامان کی چھٹی کھیپ مکمل کردی جائیگی۔
این ڈی ایم اے

مزید :

علاقائی -