عید پر11 ڈی ایس پیز، 120 انسپکٹرز2190 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دینگے
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر کے موقعہ پر ٹریفک موثر روانی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز مجموعی طور پر 2190 وارڈنز ڈیوٹی پر تعینات ہونگے اور ڈویژنل افسران کی زیر نگرانی 11 ڈی ایس پیز، 120 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے۔ مصروف مارکیٹوں میں ٹریفک کا بہاو جاری رکھنے کیلئے 103 انسپکٹرز،110 کانسٹیبلز اور 398 وارڈنز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ اسی طرح شاپنگ مالز کے باہر رانگ پارکنگ اور سموتھ ٹریفک کیلئے 17 انسپکٹرز اور 65 وارڈنز تعینات ہیں۔ شہر کے اڈا جات پر سرکل افسران کی نگرانی میں 80 وارڈن تعینات ہوں گے۔داخلی و خارجی راستوں پر 32 وارڈن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مارکیٹوں میں رانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی کیلئے 32 فوک لفٹرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی برقرار، خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہے گی۔
سی ٹی او نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے ایام میں معمولی خلاف ورزی پر ایجوکیٹ جبکہ ہلڑبازی پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اورون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کیلیے 154 پٹرولنگ افسران تعینات ہونگے۔ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل کار، رکشہ چلانے سے باز رکھیں۔