اداکاری کے شعبہ میں زیادہ ٹیلنٹ ہے،فرحانہ مقصود

  اداکاری کے شعبہ میں زیادہ ٹیلنٹ ہے،فرحانہ مقصود

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمارے ڈرامے ہمسایہ ممالک میں بننے والے ڈراموں سے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے میں مستقبل میں بھیجو کام کروں گی اس کوبھی شائقین ضرور پسند کریں گے۔ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اس لئے بہت جلد مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میں شوبز سے کچھ عرصہ کے لئے دور ہوں لیکن اداکاری کا سلسلہ جاری ہے معیاری کام کو ہی ترجیح ہی دیتی ہوں اور مستقبل میں بھی صرف معیاری کام ہی کروں گی اور شائقین کے دل جیتوں گی۔

مزید :

کلچر -