نئے فنکار سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے،یار محمد شمسی صابری

  نئے فنکار سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے،یار محمد شمسی صابری

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف پروڈیوسریار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے ٹی وی بہترین درس گاہ ہیمگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے، دور حاضر کا موجودہ ٹی وی بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے،نان پروفیشنل لوگوں نے ٹی وی کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ میں ان دنوں کئی پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں۔

یک نیا انٹرٹینمنٹ ویب چینل شروع کررہا ہوں جس میں دیکھنے والوں کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -