نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع، راجہ بشارت الیکشن کمیشن طلب

نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع، راجہ بشارت الیکشن کمیشن طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو 3 جون کو طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے پیشی کیلئے مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ بشارت اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔وزیر قانون پنجاب کی نااہلی کے لیے ان کی سابق اہلیہ سیمل وحید نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے،جب کہ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔سیمل وحید نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -