دونوں انجن فیل ہو نے پرفورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، ترجمان پالپا

دونوں انجن فیل ہو نے پرفورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، ترجمان پالپا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب (پالپا) کا کہن اہے کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔سینیئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا، اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی ریکارڈنگ سے ہوگا۔سینئر پائلٹ طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں، جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی ا?نے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے۔

ترجمان پالپا

مزید :

صفحہ آخر -