وزارت پاور ڈویژن کاعیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  وزارت پاور ڈویژن کاعیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

  

لاہور(این این آئی) وزارت پاور ڈویژن نے عیدالفطر پر لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق 24سے 27مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ پیپکو نے مراسلے میں عیدالفطر پر سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن میں شکایات سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے دوران ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح عیدالفطر پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسر وملازمین کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے، دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور دیگر ضروری میٹریل فراہم کیا جائے گا۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -