سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

    سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی،سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اسد کھوکھر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر کو بخار کے بعد 6 مئی کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا۔ہائی کورٹ رٹ برانچ کے ملازم عاطف نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، اب ان کا بھی ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اب صرف ایک ملازم جو اسٹور کیپر ہیں کورونا کا شکار ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر رکھا ہے۔
اطہر من اللّٰہ

مزید :

صفحہ آخر -