پی آئی اے کا طبی عملے کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

  پی آئی اے کا طبی عملے کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

  

اسلام آباد (آن لائن)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کورونا وائرس کے دوران ملک بھر کے ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے ا پنے بیان میں کہا کہ رعایتی ایئر ٹکٹس کی پیشکش کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کا اعتراف اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹس، عیدالفطر سے قبل اور بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کارڈ دکھا کر پی آئی اے کے دفاتر سے حاصل کی جاسکیں گی

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -