اپوزیشن تسلی رکھے، شوگر رپورٹ پر ”سب پھڑے جان گے“، شہباز گل

  اپوزیشن تسلی رکھے، شوگر رپورٹ پر ”سب پھڑے جان گے“، شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم دینا اور مکمل ہوتے ہی پبلک کرنا عمران خان ہی کا کریڈٹ ہے، رپورٹ آنے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ سکتے میں ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شوگر تحقیقاتی رپورٹ پر اپوزیشن اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تسلی رکھیں کمیشن کی تمام سفارشات پر بھرپور عمل ہو گا اور ”سب پھڑے جان گے“، 27 ارب کی سبسڈی صرف ن لیگی دور میں دی گئی جس سے آپ کے صاحبزادے مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کیافرزند زرداری کی سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 9 ارب کی سبسڈی نہیں دی؟ شہباز شریف کیا آپ نے اپنے ہونہار اشتہاری فرزند کو سبسڈی نہیں دی تھی، آپ نے ٹیکس کیلئے دکھائی جانیوالی سیلز الگ اور بلیک مارکیٹ والی سیلز الگ دکھائیں، اربوں کی سبسڈی کے باوجود اپنے دور میں آپکو انکوائری کمیشن بنانے کا خیال کیوں نہ آیا؟۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -