شہریوں کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،سی سی پی او ذوالفقار حمید

شہریوں کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،سی سی پی او ذوالفقار حمید

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نماز جمعہ کی سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد کا ویزٹ کیا۔ سی سی پی او نے سول لائنز ڈویڑن کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ اسی طرح کینٹ، گلبرگ، مین مارکیٹ اور اچھرہ کی مساجد کے بھی وزٹس کیا اور حکومتی 20 نکاتی ایس او پیز کے عملی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ذوالفقارحمید نے مساجد کے گردونواح میں ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کا بھی معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع کے موقعہ پر پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔ شہریوں کو مکمل چیکنگ اور کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

رمضان المبارک میں حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -