ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 248ملزمان گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روزمیں 248ملزمان گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث248ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے13 ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضہ سے08 لاکھ روپے42ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے14پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03کلو گرام سے زائد چرس اور279 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے50ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی84 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب65 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر74ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -