سرچ آپریشن

سرچ آپریشن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا صدر ڈویژن، کینٹ ڈویژن اور سول لائنز ڈویژن کے مختلف تھانہ جات کومبنگ آپریشن جاری دوران چیکنگ متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، کرایہ دار کی تصدیق، اور گھروں کو چیک کیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ہوٹل، گھروں اور دکان پر موجود افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سبزہ زار میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت متعدد اپر اینڈ لوئر سبارڈینٹ کے ہمراہ مدینہ چوک ڈبن پورہ میں دوران سرچ آپریشن متعدد گھروں کو چیک کیا گیا جن میں 28 گھروں کے کرایہ داری اندراج بھی کیا اور متعدد افراد کی بذریعہ شناختی کارڈ تصدیق کی گئی۔ کینٹ ڈویژن میں تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے برکی روڈ درغ پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں گھروں کے کرایہ داری اندراج اور متعدد افراد بائیو میٹرک کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن کے تھانہ پرانی انار کلی کے علاقے دھوبی منڈی اور فوڈ سٹریٹ میں بھی ایس ایچ او سمیت افسران اور اہلکار نے سرچ آپریشن کرکے ہوٹل، گھروں اور دکان پر موجود افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -