احتیاطی تدابیر کئے بغیر کورونا کو شکست دینا ناممکن، میاں اسلم اقبال

  احتیاطی تدابیر کئے بغیر کورونا کو شکست دینا ناممکن، میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تاجروں،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ عوام کا رش دیکھتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے گئے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کی ذمہ داری ہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو، اپنے بزرگوں، بچوں، دوستوں اور عزیز واقارب کواس بیماری سے محفوظ بنانا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لوگوں سے بھی باربار اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو مارکیٹوں میں نہ لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔حکومت کو ایک طرف اپنے لوگوں کو کرونا سے بچانااور دوسری جانب معاشی بد حالی کا سامنا ہے۔ حکومت دونوں محاذوں پر دانشمندی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون سے اس آزمائش میں سرخرو ہونگے۔ حکومت کاروباری طبقہ، محنت کشوں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ایم یونس، ڈائریکٹر فلائنگ ٹشوزقاسم خان، شیپس کے خواجہ ندیم، میاں افتخار اور دیگر شامل تھے۔
میاں اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -