بہتر کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم

بہتر کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ (ایم ٹی)پنجاب اسد سرفراز نے اچھی کارکردگی پر پولیس ملازمین میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کے عہدے تک ملازمین میں مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔

ایس ایس پی (ایم ٹی) نے انعام پانے والوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انعام کی مالیت معنی نہیں رکھتی بلکہ اصل انعام محکمہ پولیس کی طرف سے خدمات کا اعتراف ہے اور اس اقدام کا مقصد باقی ملازمین کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف مائل کرنا ہے۔ اسد سرفراز نے کہا کہ کورونا کے بین الاقوامی بحران کے دوران فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرنے والے پولیس کے افسران اور جوان جہادی جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں دن رات کام کرنے والے پولیس ملازمین کی ذمہ داریوں میں اب عیدالفطر کے تناظر میں اضافہ ہوا ہے لہذا پوری فورس کو مزید تندہی اور فرض شناسی سے اپنا فرائض ادا کرنا ہونگے۔۔ ایس ایس پی اسد سرفراز خان نے انعام پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -