عید پر تمام ڈاکٹرز روسٹر کے مطابق ڈیوٹی دیں گے: وزیر صحت پنجاب

عید پر تمام ڈاکٹرز روسٹر کے مطابق ڈیوٹی دیں گے: وزیر صحت پنجاب

  

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ایمرجنسی پلان کے تحت عید کے ایام کے دوران تمام ڈاکٹرزروسٹر کے مطابق فرائض سرانجام دینگے۔ عوام عیدکے موقع پرگھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان نصیر، تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاورایم ایس حضرات نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی پلان،عید کے ایام میں ڈاکٹرزکے روسٹرم ودیگرمعاملات کاجائزہ لیا۔دونوں سیکرٹریزنے صوبائی وزیرصحت کوایمرجنسی پلان کی تفصیلات پربریفنگ دی۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -