ملک بھر میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعتہ الوداع کے اجتماعات

ملک بھر میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعتہ الوداع کے اجتماعات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دی گئی اور کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں نماز جمعہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ادا کی گئی تاہم بعض مقامات پر رش بھی دیکھنے میں آیا۔کراچی سمیت سندھ میں تقریباً 2 ماہ بعد جمعے کو سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور جمعہ کے اجتماعات کیلئے مساجد کے راستوں میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔کراچی کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران ملک کی سلامتی و خوشحالی اور کورونا وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جمعتہ الوداع

مزید :

صفحہ آخر -