سی ٹی او حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹراور مارکیٹوں کا دورہ

سی ٹی او حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹراور مارکیٹوں کا دورہ

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سید حماد عابد نے میکلوڈ روڈ، گڑھی شاہو، لوئر مال، مال تھری، انارکلی سیکٹر القدس ریلی کا ناصر باغ سے فیصل چوک کے روٹ کا ویزٹ کیا اور ڈیوٹی افسر گڑی شاہو کی ماسک اور فیس شیلڈ نہ پہننے پر سرزنش بھی کی۔

علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ سید حماد عابد نے مال روڈ کے دونوں اطراف پر رانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -