خشک دودھ سمگل کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

خشک دودھ سمگل کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)کسٹم کورٹ کی خصوصی خاتون جج بشریٰ زماں نے خشک دودھ کی سمگلنگ میں ملوث ملزم طارق نعیم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کاحکم دے دیاہے۔ گزشتہ روزملزم کی جانب سے ماجد چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر خشک دودھ کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک اسمنگ کرنے کا الزام غلط ہے،وہ بے قصور ہے۔

،کسٹم حکام نے حقائق کے برعکس ان کے موکل کے خلاف کارروائی کی ہے،ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم دیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظورکرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -