شہید پائلٹ سجاد گل لاہور کے رہائشی تھے

      شہید پائلٹ سجاد گل لاہور کے رہائشی تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) حادثے کا شکار پی آئی اے کے طیارے کے جاں بحق پائلٹ کی آخری گفتگو سامنے آئی ہے۔ پائلٹ نے بتایا کہ انجن فیل ہو گیا ہے۔پائلٹ نے تین بار ’مے ڈے‘ ’مے ڈے‘ ’مے ڈے‘ کہا۔کنٹرول ٹاور سے کہا گیا کہ رن وے تیار ہے، جس پر پائلٹ نے کہا کہ انجن فیل ہوگیا ہے، جہاز کے پہیے نہیں کھل رہے۔کنٹرول ٹاور سے راؤنڈ اپ کا کہا گیا اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا اور جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پائلٹ کیپٹن سجاد گل لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک کے رہائشی تھے۔مرحوم کیپٹن سجاد گل نے سوگواران میں بیوی اور 4بچے چھوڑے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیپٹن کے اہلخانہ عزیز و اقارب گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا ہو گئے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کیپٹن سجاد گل کے اہلخانہ سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے بھی ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آخری گفتگو

مزید :

صفحہ اول -