بغض سے مجبور (ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے: فیاض چوہان

  بغض سے مجبور (ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے: فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن)لیگ چینی کمیشن کی رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔چینی بحران کمیشن کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے بیانات پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا سکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر (ن)لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتی، مگر ایسا نہیں بلکہ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن)لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔ دراصل (ن)لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنیوالے چاہتے ہیں نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔ زرداری خاندان کے اومنی گرو پ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ شہباز شریف نے حسب سابق چور بازاری اور دو نمبری میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے،اس رپورٹ کے تناظر میں کرپٹ ٹولے کے برے دن آنیوالے ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -