مفتی پوپلزئی کا عید الفطرکل 24 مئی کو منانے کا اعلان

    مفتی پوپلزئی کا عید الفطرکل 24 مئی کو منانے کا اعلان

  

پشاور (آن لائن) مفتی پوپلزئی کا عید الفطر 24 مئی کو منانے کا اعلان، امیر جامع مسجد قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ آج ہفتہ کو تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا تھا۔ یہ اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل بروز ہفتہ کو 30 رمضان المبارک ہوگا، اور یوں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

مفتی پوپلزئی

مزید :

صفحہ اول -