سعودی عرب میں چاندنظر نہیں آیا،عید الفطر کل ہو گی

سعودی عرب میں چاندنظر نہیں آیا،عید الفطر کل ہو گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقو ں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگئی ہے، شوال کا چاند آج29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطرکل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات پیشگوئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس پر سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں وہ مقامی عدالتوں کو رپورٹ کریں تاہم سپریم کورٹ کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب چاند

مزید :

صفحہ اول -