قوم کو لوٹنے کی اجازت پرعمران خان اوربزداراستعفا دیں، شہباز شریف

  قوم کو لوٹنے کی اجازت پرعمران خان اوربزداراستعفا دیں، شہباز شریف

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں عمران خان کو ذمہ دار نہ ٹھہرا کر رپورٹ میں سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اپنے ایک بیان میں شہاز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھر کہا جنہوں نے لوٹا ہے ان کو گرفتارکرلوعوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، اب وہ اس ذمہ داری کو کسی اور پر نہیں ڈال سکتے،قوم کو لوٹنے کا لائسنس عمران خان نے دیا، اس پر دستخط عمران خان نے کئے،عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیراعظم عمران خان ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر وزیراعظم نے اجازت کیوں دی؟شوگرایڈوائزری بورڈ اور سیکریٹری خوراک نے مخالفت کی، پھر وزیراعظم عمران خان نے چینی کی برآمد کی اجازت کیوں دی؟

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -