طیارہ حادثے پر بھارت،ایران افغانستان،کینیڈا کا اظہار افسوس

      طیارہ حادثے پر بھارت،ایران افغانستان،کینیڈا کا اظہار افسوس

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) حاثے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کی تباہی اور مسافروں کی ہلاکت پر افغان صدر اشرف غنی، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور کینیڈین وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، غم کے اس موقع پر افغان قوم پاکستان کے ساتھ ہے۔افغانستان میں امریکی چارج ڈی افیئرز کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طیارہ حادثے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان سے ملنے والی خبر چونکا دینے والی ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں ایران نے پاکستان میں قومی ائیر لائن کی پرواز کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری تعزیتی پیغام میں پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنیوالے حادثے پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اظہا ر افسوس

مزید :

صفحہ اول -