شہباز شریف سمیت 6 سینئر رہنماؤں کے خلاف نیب کے نئے کیس تیار

  شہباز شریف سمیت 6 سینئر رہنماؤں کے خلاف نیب کے نئے کیس تیار

  

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت 6 سینئر رہنماؤں کے خلاف نیب نے نئے کیس تیار کر لئے ہیں، عید کے بعد نیب کی جانب سے ان کی گرفتاریوں کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع مطابق نیب نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ، امیرمقام اور جاوید لطیف کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔نیب کے پاس ان شخصیات کے اہل خانہ کے نام بھی شامل ہیں جن کے خلاف نیب کاروائی کرے گا۔شہباز شریف کیخلاف نیب لاہور اور نیب ملتان میں آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دو کیسز تیار ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دس مختلف کیسز میں اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں جبکہ رانا ثنااللہ کیخلاف خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین مکمل کرلی ہے اور اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔اسی طرح ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف بھی نیب میں کیس تیار ہو چکا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے نیب کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف شواہد موجود ہیں۔علاوہ ازیں امیرمقام کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے سلسلے میں نیب پختونخوا میں کیس تیار ہے۔

نیب شواہد

مزید :

صفحہ اول -