سانحہ پر بہت غمگین ہوں، اللہ تعالیٰ شہدا ء کے درجات بلند فرمائے، نواز شریف

سانحہ پر بہت غمگین ہوں، اللہ تعالیٰ شہدا ء کے درجات بلند فرمائے، نواز شریف

  

لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ سانحے پر بہت غمگین ہوں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے جبکہ لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دل کراچی طیارہ سانحے پر بہت غمگین ہے۔ جمعتہ الوداع کے مبارک دن اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلندی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنوں کو کھونے کا دکھ بہت بڑا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے۔ میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ جن مسافروں کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے حادثے میں محفوظ رکھا ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ اس موقع پر پی آئی اے کے عملے کے افراد جو جہاز میں موجود تھے ان کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -