بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں شیلنگ مکانات کو نقصان پہنچا، کئی مویشی زخمی

    بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں شیلنگ مکانات کو نقصان پہنچا، کئی مویشی ...

  

سماہنی(آئی این پی)سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید ترین مارٹر شیلنگ، پورا علاقہ گولہ باری سے لرز اٹھا،سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، متعدد مال مویشی زخمی، مکانات کو نقصان پہنچا، باغسر کے گولہ باری سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، کسی انسانی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاک فوج کی جوابی دندان شکن کارروائی، گولہ باری کئی گھنٹے تواتر کے ساتھ جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق سماہنی سیکٹر کے مختلف سرحدی علاقوں کہاولیاں بنڈالہ، باغسر، بڑوھ، کوٹلی گوجراں،اور ڈل کھمباہ پر بھارتی فوج نے گزشتہ سحری کے وقت شدید ترین مارٹر شیلنگ شروع کر دی جس سے سارا علاقہ گولوں کی گونج سے لرز اٹھا، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے پڑاٹی بنڈالہ میں مدثر ولد نذر حسین کے مال مویشی زخمی ہوگئے جبکہ ڈل کھمباہ میں ٹیلر ماسٹر محمد قیوم کے گھر اور گردونواح میں شدید گولہ باری سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گھریلو سامان کو بھی جزوی نقصان پہنچا البتہ گھر والے کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے بھارتی فوج کی طرف سے ان علاقوں پر گولہ باری کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے کئی گھنٹے جاری رہا جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا اور دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہئے۔.

ایل او سی

مزید :

صفحہ اول -