عید پر حادثات سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل،اضافی بستر فٹ

عید پر حادثات سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل،اضافی بستر فٹ

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) عید الفطر پر کسی بھی حادثہ کی صورت میں نمٹنے کے لیے ہسپتالوں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی یونٹ میں اس حوالے سے اضافی 35 ڈاکٹرز لگادیئے گئے ہیں اضافی ڈاکٹرز، نرسرز اور پیرامیڈیک کا ڈیوٹی روسٹر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

جاری کردیا گیا ہے تمام شعبہ جات کے سربراہان، پروفیسر و سینئر ڈاکٹرز آن کال رہیں گے حادثہ کی صورت میں کال پر 30منٹ کے اندر اندر پہنچنے کے پابند ہوں گے انتظامیہ کی جناب سے ایمر جنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کا وافر سٹاک بھی موجود ہے ادھر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اس بار 15اضافی بیڈز لگائے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -