کسٹم ایکٹ میں ترمیم کے بعد سمگلرز کاگھیراتنگ کرنیکی تیاریاں

  کسٹم ایکٹ میں ترمیم کے بعد سمگلرز کاگھیراتنگ کرنیکی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے کسٹم ایکٹ میں ترمیم کے بعد سمگلروں کے گرد گھیراتنگ کرنیکی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا، حیات آباد او رکراچی سے آنے والی گڈز ٹرانسپورٹ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

میں سامان ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ترسیل ہونے لگی۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومتی احکامات کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹم ایکٹ 1969ء میں سخت ترامیم کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث افراد کو 14سال قید، سامان کی ضبطگی اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا آرڈی نینس جاری کردیاہے۔ سمگلروں نے بلاخوف وخطر سپیرپارٹس، ٹائرز، ایرانی ٹائلز، کپڑا، چھالیہ، خشک دودھ، انڈین گٹکا سمیت دیگر اشیاء گڈز ٹرانسپورٹ میں بک کروانا شروع کردی ہیں جس سے کسٹم کو ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں بھاری نقصان کا سامناکرناپڑرہاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بااثر سمگلروں کی جانب سے آرڈی نینس منظور ہونے کے باوجود سمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ نہ صرف ملتان پہنچائی جارہی ہے بلکہ بڑے پیمانے پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مارکیٹوں میں ترسیل اور سپلائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔