کسٹم انٹیلی جنس، اینٹی سمگلنگ میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کاامکان

  کسٹم انٹیلی جنس، اینٹی سمگلنگ میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کاامکان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم انٹی سمگلنگ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم انٹی سمگلنگ میں گریڈ 20اور21سمیت دیگر(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

افسران کے تبادلے متوقع ہیں جنکے عید الفطر کے بعد آرڈرز جاری ہونیکا امکان ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور بجٹ کا اعلان جون کے دوسرے عشرے میں متوقع ہے۔ گزشتہ ماہ بھی کسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم انٹی سمگلنگ میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے تھے۔ مزید تبادلے عیدالفطر کے بعد کئے جائیں گے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -