ڈیرہ، جھوک اترا، لڈن میں پرانی دشمنی پر3افراد قتل

  ڈیرہ، جھوک اترا، لڈن میں پرانی دشمنی پر3افراد قتل

  

ڈیرہ،جھوک اترا،لڈن (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)قصبہ معموری میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ، دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

نے ڈیڈی باڈی اور زخمی ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاوہ معموری کی بستی لشاری میں پرانی دشمنی کی بنا پر دوفریقین میں توں تکرار کے بعد تصادم شروع ہوگیا تصادم کے نتیجہ میں سر پر گولی لگنے سے تیرہ سالہ معصب ولد ساجدموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مزمل حسین شدید زخمی ہوگیا ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور ڈیڈی باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہجھوک اترا کے نواح موضع ملکانی کلاں چاہ جہانے والہ کا پندرہ سالہ رہائشی ذیشان بیڑانی نے اپنے تعلق دار ہم عمر فیاض احمد کنیرا ملکانی کلاں کے رہائشی کو ساتھ لے کر قریبی سپر ملکانی کلاں موٹرسائیکل پر دن تین بجے لے گیا اور جہاں ذیشان کے قریبی رشتہ دار بھی دو ایکڑ کے فاصلے پر کام کر رھے تھے جہاں ایک فائر کی آواز سنی گئی اس کے بعد فیاض احمد کنیرا نے رشتہ داروں کو کہا کہ آو ذیشان نے خود کو گولی مار دی ھے جسے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے ٹراما سنٹر لے جانے لگے جو کہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ھی دم توڑ گیا جھوک اترا پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ھے جبکہپرانی رنجش پر موٹرسائیکل سوارتین افرادنے درزی کی دوکان پر فائرنگ کرکے نوجوان قتل کردیا ہے مبارک واہ کارہائشی محمد نویدمحسور اپنی درزی کی دوکان پر کپڑے سلائی کررہا تھاکہ موٹرسائیکل سوارقاتل ملزمان منشا کھرل،ارشادکھرل اور نور نے دوکان پر آتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے جس سے مقتول محمد نوید زخموں کی تاب نالاتے ہوے دم توڑ گیا جبکہ لڈن پولیس مصروف تفتیش ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -