چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، مختلف امور کاجائزہ

  چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، مختلف امور کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کی صدارت میں ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم کے بہتری بارے جائزہ لیاگیا اجلاس میں بتایاگیا کہ ای پی آئی پروگرام میں ٹیموں نے 92فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ہے ٹی بی ڈاٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک نے ای پی آئی فوکل پرسن کی ای پی ا?ئی پروگرام کو 100فیصد کامیابی سے ہمکنار کرانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا اس کی نگرانی کے لیے وہ وقتا فوقتاخود بھی وزٹ کریں گے انہوں نے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ بھی وزٹ یقینی بنائیں اور دی گئی اسائنمنٹ بروقت مکمل کریں ٹی بی ڈاٹ پروگرام کی بھی مکمل نگرانی کی جائے انہوں نے کہا تمام بنیادی مراکز صحت پر بنیادی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ا?فیسر ادویات کی فراہمی بھی یقینی بناگیا ہے جن مراکز صحت و ہسپتالوں کی باوآنڈری وال و چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اسے مرمت کروائیں تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں ادویات کی کمی دور کی جائے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا?فیسر ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا?فیسر ڈاکٹر فاروق احمد، ڈائریکٹر اآئی آرایم این سی ایچ و فوکل پرسن و بائی امراض ڈاکٹر عطاء الرحمن، ضلعی کوارڈینٹر ٹی بی ڈاٹ پروگرام ڈاکٹر ارشاد، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف محمود، ڈپٹی کنٹرولر راورساجد و دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثنائچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور پہنج گئے۔انہوں نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راو امجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔