کوٹ ادو: ہسکول کمپنی ملازم پرکرونا وائرس کا حملہ، متاثرہ شخص قرنطینہ منتقل

      کوٹ ادو: ہسکول کمپنی ملازم پرکرونا وائرس کا حملہ، متاثرہ شخص قرنطینہ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہسکول کمپنی کے ملازم میں کرونا وائرس مثبت آگیا، متاثرہ کوہسکول ڈپو میں بنائے گئے قرنطینہ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

سنٹر میں آئسولیٹ کر دیا گیاہے محمودکوٹ میں قائم ہسکول ڈپو میں کام کرنے والے ٹرک لوڈنگ ان لوڈنگ گیٹ ملازم گجرات کے رہائشی انصر کریم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،متاثرہ انصر کریم کو ہسکول ڈپو میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں آنسو لائٹ کر دیا گیا،مذکورہ ملازم انصر کریم گیٹ پر ہر آنے جانے والے ٹرک سے لوڈنگ ان لوڈنگ کے کاغذات وصول کرتا تھا،ہسکو ملازم انصر کریم جو کہ روزانہ گجرات سے ہسکول ڈپو ڈیوٹی کرنے آتا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگوں سے اس کا میل جول ہوتا تھا جبکہ ٹینک لاری فیل کرانے والے کئی لوگ بھی روزانہ اس سے ملتے تھے، اس حوالے سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے دوسری طرف ہسکول کمپنی نے نہ توانصرکریم کی کوئی ہسٹری لی ہے نہ ہی علاقائی لوگوں کے لئے کوئی احتیاطی تدابیر بارے لائحہ عمل بنایا گیا ہے،مقامی مکینوں نے ہسکول کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصر کریم کی ہسٹری لے کر اس سے میل جول رکھنے والے تمام لوگوں کے ٹیسٹ کرائے جائیں،حفاظتی اقدامات کے حوالے سے محمود کوٹ ہسکول ڈپو انچارج محسن رضا خادم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں کچھ بتانے سے انکار کردیا جبکہ ہسکول کمپنی کے ہیڈ شمیم رضا نقوی کے موبائل فون پر رابطہ کرنے پر انہوں نے کال ہی اٹیند نہ کی،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -