ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان، عید پر آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان، عید پر آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر آپریشنل پلان جاری کر دیا ہے۔ کمپنی نے آپریشنل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ اس سلسلہ میں ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ایم ڈی ناصر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

شہزاد ڈوگر کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کا سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا،منیجر آپریشنز تمام سٹاف اور آفیسرز کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائیں گے۔ ایم ڈی نے کہا کہ چھٹیوں کی منسوخی کا فیصلہ عید الفطر کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔عید کی چھٹیوں کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شکایات سیل بھی کھلا رہے گا،شہری کمپنی کے کمپلینٹ نمبر 1139 پر صفائی بارے شکایت کرسکتے ہیں۔ناصر شہزاد ڈوگر نے مزید کہا کہ شکایت کے ازالے کے لئے تیز ترین نظام وضع کیا گیا ہے۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -