آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سمیرا ملک

آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سمیرا ملک

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت برائے جنوبی پنجاب سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع بہاول پور میں جاری احساس کفالت پروگرام کے تحت 9اپریل 2020ء سے 20مئی 2020ء تک 2ا رب 58کروڑ27لاکھ 17ہزار روپے نقد مالی امداد تقسیم کر دی گئی ہے اور ضلع بہاول پور میں دوسرے مرحلے میں ا ب تک 2لاکھ 17ہزار 258مستحق خاندانوں میں فی کس 12ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب،مستحق، ناداراور دیہاڑی دار خاندانوں میں حکومت کی جانب سے مالی امداد کی تقسیم بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ امدادی رقم کے حصول میں غلط معلومات فراہم کرنے اور دھوکہ دہی پر مجموعی طور پر متعلقہ تحصیلوں میں 8ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں اورحکومت شفافیت کے ساتھ مستحق گھرانوں کو نقدمالی امدادکی ترسیل کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ سمیرا ملک نے بتایا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں 1088مستحق خاندانوں میں 1کروڑ 30لاکھ 56ہزار روپے نقد مالی امداد دی جاچکی ہے جبکہ3ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، تحصیل بہاول پور شہر میں 497مستحق خاندانوں کو 59لاکھ 73ہزار روپے نقد امداد کی صورت میں دیئے گئے ہیں،تحصیل بہاول پور صدر میں 435مستحق افراد کی 52لاکھ 38ہزار روپے کی مالی اعانت کی گئی ہے اورایک ایف آئی آر درج کرائی گئی، تحصیل حاصل پور میں 425مستحق افراد میں 51لاکھ روپے کی نقد مالی امداد تقسیم کی گئی ہے جبکہ دھوکہ دہی پرایک ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا،تحصیل خیرپورٹامیوالی میں 315مستحق خاندانوں کو 37لاکھ 80ہزار روپے دیئے گئے ہیں اورایک ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ تحصیل یزمان کے 476مستحق خاندانوں میں 57لاکھ 21ہزار روپے نقد مالی امدا د تقسیم کیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ کوروناوائرس وبا کے تناظر میں غریب عوام کو لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر مشکل حالات کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کو تنہانہیں چھوڑا ہے۔سمیراملک نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام مستحق خاندانوں کی 12000روپے نقد مالی امداد کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس کی ماضی کی کسی حکومت میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ سمیرا ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مشکل حالات کو غریب اور مستحق افراد کی آسودہ حالی میں بدل کر دم لے گی۔

سمیراملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -