ٹرین آپریشن بحال:ملتان سٹیشن پررونقیں عید کے بعدریزرویشن آفس کھلنے کاامکان

ٹرین آپریشن بحال:ملتان سٹیشن پررونقیں عید کے بعدریزرویشن آفس کھلنے کاامکان

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں ٹرین آپریشن بدھ کے روز جزوی طور پر بحال ہونے کے بعد ملتان کینٹ اسٹیشن پر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

بھی رونقیں بحال ہو گئی ہیں،عید پر اپنے گھروں کو جانے کے لئے بے تاب مسافر ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایس او پیز کے تحت ریزرویشن دفتر کی ایک کھڑکی کھول دی گئی جہاں مسافر سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے مناسب فاصلہ رکھ کر صبح 8 سے شام 7 بجے تک بکنگ کروا رہے ہیں،ادھر ملتان کینٹ اسٹیشن سے گزشتہ دو روز کے دوران اپ اور ڈاون سائیڈ کی مختلف ٹرینیں گزری جن میں ملتان سے چلنے والی مہر ایکسپریس بھی شامل تھی,اس حوالے سے ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے مسافروں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،ماسک گلوز کا استعمال لازمی کریں اور صابن کی ٹکیہ ساتھ رکھیں جبکہ ریلوے اسٹیشن اور ریزرویشن دفتر میں سماجی فاصلہ لازمی اختیار کریں۔جبکہریلوے ہیڈکوارٹرنے عیدالفطرکے موقع پرریزیرویشن دفاترکی چھٹیوں کاشیڈول جاری کردیاہے۔جس کے مطابق عیدکے پہلے روزریزرویشن دفاترمکمل طورپربندرہیں گے اورعیدکے دوسرے روزدن2بجے سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -