محکمہ سیاحت پنجاب: ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج،عیدکے بعد تحریک چلانے کی دھمکی

  محکمہ سیاحت پنجاب: ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج،عیدکے بعد تحریک ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ سیاحت پنجاب کے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔صوبہ بھر کے ملازمین(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور ان کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔سیاحت کے فروغ کے لئے جاری منصوبوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی) ملازمین کی نمائندہ تنظیم ٹی ڈی سی پی ورکرز اینڈ سٹاف یونین پنجاب(سی بی اے)کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جاری کریک ڈاو?ن کی وجہ سے محکمہ سیاحت کے ملازمین کی امداد کو یقینی بنائے جانیاور وزیراعلیٰ پنجاب سے یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ عیدالفطر سے قبل صوبہ بھر کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنایا جائے۔ اب جبکہ عید الفطر کی ا?مد قریب ہے تا حال محکمہ سیاحت پنجاب کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔یونین عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملازمین کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے اور نوبت قرض لینے تک آپہنچی ہے۔ حکومت پنجاب اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیاور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ملازمین نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب تنخواہوں کی ادائیگی یقینی نہیں بناتی تو عید کے بعد احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -