2ما ہ بعد وہاڑی میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں، بس اڈوں پررش
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد وہاڑی میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں ہے۔دوماہ سے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
پھنسے لوگ اپنے گھروں میں عید کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے حکومت کی پالیسی کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری تھی جس پر حکومت کی جانب سے نرمی دیتے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی شہر کے جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر نجی اڈے پر گاڑیاں اپنی منزل کی طرف رواں دواں نظر آئیں تاہم مسافروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا ٹرانسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے دوماہ لوگ اپنے گھروں میں نہ آنے سے پریشان تھے ٹرانسپورٹ چلتے ہی لوگ عید اپنے گھروں میں منانے کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے ڈرائیور و کنڈیکٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دو دن پہلے ٹرانسپورٹ تو چل گئی ہے مگر رش نہ ہونے کی وجہ سے خرچے بھی پورے نہیں ہورہے ہمارے بھی بچے ہیں ہم ان کو عید پر کیا لے کر دیں گے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اب عید کے بعد بھی ٹرانسپورٹ چلائی جائے تا کہ ہمارے گھروں کے چولہے چل سکیں۔