طیارہ حادثہ، ذمہ دار انتظامیہ، شفاف تحقیقات ضروری،مختلف شخصیات کاردعمل

طیارہ حادثہ، ذمہ دار انتظامیہ، شفاف تحقیقات ضروری،مختلف شخصیات کاردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی ضلعی سرپرست قاری محمد طاسین. نائب امیر مولانا عبدالرحمن قاسمی. جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین. ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی. سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

اجمل سیکرٹری مالیات مولانا محمد یوسف مدنی. قاری امیر الدین. قاری محمد اکرم شاہ. محمد حماد یاسین اور قاری فیاض نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جہاز کے حادثہ افسوس ناک ہے. حکومت جلد از جلد امدادی کارروائیاں شروع کرے تاکہ اموات کم سے کم ہوں. انہوں نے کہا کہ ہم حادثہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. اور زخمیوں کی جلد صحت یابی عطاء فرمائے.امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے طیارہ حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جہاز میں تکنیکی مسئلہ موجود تھا تو اسے اڑان کی اجازت کیوں دی گئی تمام اداروں میں لوٹ مار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ادارہ کے سربراہ سے پوچھا جائے اور اس حادثہ کا ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ ہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان اطہر عزیز، اسرار حسین عبدالرحمن حیدری کنور صدیق اور دیگر نے بھی سانحہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا.طیارہ حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے۔ تحقیقات میں دہشت گردی کے پہلو کو بھی سامنے رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماو?ں کرنل (ر) عبدالجبار عباسی، خواجہ غلام فرید کوریجہ،ظہور دھریجہ، عاشق بزدار، ملک خضر حیات ڈیال، مسیح اللہ جامپوری، اکبر خان ملکانی، مہر مظہر کات، شریف لشاری اور غلام عباس ملنہاس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اہل وسیب کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ سرائیکی رہنماو?ں نے کہا کہ عید سر پر آ گئی ہے، اہل وطن عید کی تیاریوں میں مصروف تھے مگر اس حادثے نے قوم پر غم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ یاد آیا، وہ بھی عید کے دن ہی تھے۔ سرائیکی رہنماو?ں نے کہاکہ کورونا لاک ڈاو?ن کے متاثرین کو ابھی تک امداد نہیں ملی، فنکار اپنی جگہ رو رہے ہیں اور مزدور اپنی جگہ۔ اس طرح کی آفات غریبوں کی بد دعاو?ں کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے کروڑوں محکوم عوام سے صوبے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر حکمرانوں نے لولی پاپ کے سواکچھ نہیں دیا۔ کستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر زبیراے خان،چوہدری قمر عباس دھول،راؤ عارف رضوی اوراللہ رکھا سیاف ایڈدوکیٹ،سہیل کامران ایڈووکیٹ اورمیاں نوراحمد سہو نے کراچی میں قومی ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کو افسوسناک اورقومی سانحہ قراردیا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم کا ہرفرد دکھی اورافسردہ ہے۔عیدالفطر سے قبل جمعۃ الوداع کے موقع پر سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔طیارے کا شہری آبادی پر گرنا دکھ کو مزید بڑھا رہا ہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ سانحہ میں ذخمی ہونیوالوں کے بروقت اوربہترین علاج کو یقینی بنائے۔رہنماؤں نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالی کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحیتیابی کیلئے دعا کی۔